2012/09/03

تعارف


پیام سحر ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد وجود
موجودہ دورمیں مختلف عوا مل کی وجہ سے معاشرے میں کئی قسم کے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ اشیائے ضرورت میں گرانی ،حصول تعلیم میں معاشی رکاوٹیں اور ادویات کی روزبروز مہنگائی اور اس پر نادار افراد کی طرف عدم توجہی ، ایسے مسائل کی وجہ سے عموما ہر آدمی پریشان اور ہر عقل مندفکرمند نظرآتا ہے۔ جب حالات ایسے ہوں تو ہرباحیثیت شخص اورفکرودانش کے مالک اپنے اپنے معیار کے مطابق ان مسائل کو حل کرنے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ کسی بے کس آدمی کے آنکھوں میں آنسو دیکھ کراور اس کے دلی درد کو محسوس کرکے کوئی باضمیر آدمی نظریں چرالیں ایسا ممکن نہیں ۔ اسی فلسفہ کی بنیاد پر پیام سحر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیاجو کہ مذکورہ بالا مسائل کی گرداب میں پھنسے مستحق افراد کی فلاح و امداد کے لئے کوشاں ہے ۔پیام سحر ٹرسٹ جہاں معاشی طوفان میں جکڑے انسانوں کو معاشی امداد ینے کی کوشش کرتاہے۔امراض میں مبتلاانسانوں کی دلجوئی کرتاہے وہاں مختلف مدارس اوراسکولز میں نادار طلباء کے لئے کوٹہ مقرر کراکرمفت حصول تعلیم کوبھی ممکن بناتا ہے اور یہ سب کچھ آپ جیسے اصحاب خیر کے مالی و عملی تعاون سے ہی ممکن ہے ۔اسی لئے پیام سحر ٹرسٹ کے ساتھ تعاون فرماکرثواب دارین حاصل کریں او ر مستحق و محروم افراد کے سروں پردست شفقت رکھیں۔ٹرسٹ کے زیر اہتمام درج ذیل شعبہ جا ت کام کررہے ہیں:۔
۱)شعبہ ء تلاش ملازمت
۲)شعبہء فراہمی تعلیم
۳)امداد مستحقین
شکریہ
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔